آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی روجا نے وجئے واڑہ کی گناورم عدالت میں ایک عرضی داخل کی ۔انہوں نے اپنی عرضی میں الزام لگایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے
مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے حال ہی میں ریاستی دارالحکومت امراوتی میں
منعقددہ خواتین کی قومی پارلیمنٹ میں شرکت کیلئے آنے پر گناورم ایرپورٹ
پر
انہیں نظر بند کردیا گیا اور خواتین کی قومی پارلیمنٹ میں شرکت سے روکتے
ہوئے ان کی بے عزتی کی گئی ۔انہوں نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خاتون رکن اسمبلی ہونے پر
انہیں خواتین کی قومی پارلیمنٹ میں شرکت کا حق حاصل تھا کیونکہ انہیں اس
کا دعوت نامہ بھی ملا تھا لیکن پولیس نے انہیں خواتین کی قومی پارلیمنٹ میں
شرکت سے روکتے ہوئے ناانصافی کی ۔